Time 26 جنوری ، 2025
پاکستان

لیسکو نے 200 بڑے نادہندگان اور بجلی چوروں کی فہرستیں تیار کرلیں، کارروائی کا فیصلہ

لیسکو نے 200 بڑے نادہندگان اور بجلی چوروں کی فہرستیں تیار  کرلیں، کارروائی کا فیصلہ
بجلی چوروں کومقامی با اثرشخصیات کی پشت پناہی حاصل ہے، چوری میں قصور،مریدکے، اوکاڑہ،پھول نگر،پتوکی،نارنگ،دیپالپور سرفہرست ہیں__فوٹو: فائل

لاہور : لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے 200 بڑے نادہندگان اور بجلی چوروں کی فہرستیں تیار کرلیں۔

لیسکو حکام کے مطابق نادہندگان صارفین پرایک کروڑ روپے سےزائد کے بل ہیں، بجلی چوری والےعلاقوں میں دور دراز کےسرحدی اور دیگر علاقے بھی شامل ہیں۔

لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ چوری میں قصور،مریدکے، اوکاڑہ، پھول نگر، پتوکی، نارنگ اور دیپالپور سرفہرست ہیں، بجلی چوروں کو مقامی بااثرشخصیات کی پشت پناہی حاصل ہے۔

حکام کے مطابق دیہی علاقوں میں لائن لاسز 20 سے 45 فیصد پائے گئے ہیں، بجلی چوروں کے خلاف بلا امتیاز  اور شفاف کارروائی کی جائےگی۔

مزید خبریں :