Time 26 جنوری ، 2025
انٹرٹینمنٹ

شادی کا اعلان کرتے ہی وہ چیزیں بھی دیکھنے کو مل رہی ہیں جو پہلے نہیں دیکھیں: کبریٰ خان

شادی کا اعلان کرتے ہی وہ چیزیں بھی دیکھنے کو مل رہی ہیں جو پہلے نہیں دیکھیں: کبریٰ خان
کچھ عرصہ قبل جیو ڈیجیٹل کو دیے انٹرویو میں اداکار مرزا گوہر رشید نے اپنی اہلیہ کی خوبیوں سے متعلق گفتگو کی تھی/ فائل فوٹو

اداکار مرزا گوہر رشید اور کبریٰ خان کی شادی کی خبریں کئی روز سے زیرگردش ہیں اور اب دونوں نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کردہ ایک ویڈیو میں اپنی شادی کی تصدیق بھی کردی ہے۔

البتہ گزشتہ روز انسٹاگرام پر شئیر ہونے والے گوہر رشید کے انٹرویو کلپ نے کبریٰ خان کو بھی حیران کردیا ہے۔

کچھ عرصہ قبل جیو ڈیجیٹل کو دیے انٹرویو میں گوہر رشید نے اپنی اہلیہ کی خوبیوں سے متعلق گفتگو کی تھی، یہ کلپ انسٹاگرام پر صحافی نے شئیر کیا جس میں گوہر کہہ رہے تھے 'مجھے کبریٰ کی سب سے اچھی بات یہ لگتی ہے کہ وہ اپنی اداکاری کو بناوٹ کے بجائے حقیقت سے قریب رکھتی ہیں، ہم لوگ اداکاری میں ترکیبیں نکالتے ہیں جبکہ وہ نیچرل رہتی ہیں۔

جیو انٹرٹینمنٹ پر اداکارہ کبریٰ خان اور گوہر رشید ڈرامہ سیریل جنت سے آگے میں مرکزی کرداروں میں نظر آۓ تھے، گوہر نے ڈرامے کا حوالہ دیتے ہوئے شیئر ہونے والے کلپ میں یہ بھی کہا کہ 'جب تک کبریٰ خان آپ کے ساتھ آف دا کیمرہ ہیں آپ سمجھتے ہیں کہ ٹکر کا مقابلہ ہے لیکن جیسے ہی کیمرہ آن ہو اور سین شروع ہو، وہ سب کچھ اڑا کر رکھ دیتی ہیں، ان کے ساتھ کام کرکے اندازہ ہوا کہ وہ لمحات میں تاثرات دینے کا فن جانتی ہیں، انہیں کردار میں آنے میں ایک منٹ بھی نہیں لگتا۔'

شادی کا اعلان کرتے ہی وہ چیزیں بھی دیکھنے کو مل رہی ہیں جو پہلے نہیں دیکھیں: کبریٰ خان
اسکرین گریب

اس وائرل انٹرویو کلپ کو کبریٰ خان نے بھی شیئر کیا اور اپنے متعلق کی جانے والی گوہر کی گفتگو پر کہا کہ 'شادی کا اعلان کرنے کے بعد ایک اچھی چیز یہ ہوئی ہے کہ وہ چیزیں بھی دیکھنے کو مل رہی ہیں جو میں نے پہلے کھبی نہیں دیکھیں تھیں، کیا واقعی ایسا ہے؟'

اداکارہ کا یہ کہنا ظاہر کرتا ہے کہ ان کی اداکاری سے متعلق گوہر رشید کا یہ بیان سن کر انہیں حیرانگی تو ہوئی مگر ساتھ ہی وہ سننے کو ملا جو انہوں نے آن کیمرہ پہلے اپنے جیون ساتھی سے نہیں سنا تھا۔


مزید خبریں :