Time 26 جنوری ، 2025
دنیا

جنوبی کوریا کے سابق صدر پر بغاوت کے الزام میں فردجرم عائد کر دی گئی

جنوبی کوریا کے سابق صدر پر بغاوت کے الزام میں فردجرم عائد کر دی گئی
جنوبی کوریا کے پراسیکیوٹرز نے سابق صدر یون سک یول پر فرد جرم عائد کی، گزشتہ ہفتے اینٹی کرپشن نے فرد جرم عائد کرنےکی سفارش کی تھی۔ فوٹو فائل

سیئول: جنوبی کوریا کے سابق صدر یون سک یول پر بغاوت کے الزام میں فرد جرم عائد کر دی گئی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جنوبی کوریا کے پراسیکیوٹرز نے سابق صدر یون سک یول پر فرد جرم عائد کی، گزشتہ ہفتے اینٹی کرپشن نے فرد جرم عائد کرنےکی سفارش کی تھی۔

یاد رہے کہ جنوبی کوریا کے سابق صدر یون سک یول نے 3 دسمبر کو ملک میں مختصر مارشل لاء لگایا تھا تاہم اپوزیشن جماعتوں اور عوام کے شدید ردعمل کے باعث کچھ گھنٹوں بعد ہی مارشل لاء اٹھا لیا تھا۔

بعد ازاں اپوزیشن کی جانب سے اس وقت کے صدر یون سک یول کے خلاف مواخذے کی گئی تھی جو پہلی مرتبہ ناکام رہی تاہم دوسری بار اپوزیشن صدر یون سک یول کے مواخذے کی تحریک پارلیمنٹ سے منظور کروانے میں کامیاب رہی تھی۔

جنوبی کوریا کے تحقیقاتی اداروں نے سابق صدر یون سک یول کے خلاف بغاوت اور اختیارات کے  ناجائز استعمال کی تحقیقات شروع کر رکھی تھیں اور سابق صدر یون سک یول کو چند روز قبل گرفتار بھی کر لیا گیا تھا۔

مزید خبریں :