26 جنوری ، 2025
پاکستان کے اسپنر ساجد خان کی اسپن نے ویسٹ انڈیز کے بیٹرز کو گھما کر رکھ دیا۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ملتان میں دوسرا ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوچکا ہے۔
ویسٹ انڈیز کے 254 رنز کے تعاقب میں چار بیٹرز 76 رنز پر پویلین لوٹ گئے، کپتان شان مسعود اور محمد ہریرہ 2، 2 رن بنا سکے، کامران غلام 19 اور بابر اعظم 31 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
اس سے قبل ویسٹ انڈیز کی ٹیم دوسری اننگز میں 244 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی، ساجد خان اور نعمان علی کی چار چار وکٹیں حاصل کیں۔
ساجد خان نے ویسٹ انڈیز کے بیٹر ویریکن کو گیند کرائی جو اتنی اسپن ہوئی کہ وہ سمجھ ہی نا سکے اور اس کا اظہار انہوں نے چہرے کے تاثرات سے بھی دیا۔
قومی بولر نے بھی ویریکن کی پریشانی پر ریسلر جان سینا کا چار انگلیوں والا اسٹائل اپنایا تو وہ بھی مسکرادیے۔