Time 27 جنوری ، 2025
پاکستان

آزاد کشمیر: نوجوان غلطی سے لائن آف کنٹرول عبور کرگیا

آزاد کشمیر: نوجوان غلطی سے لائن آف کنٹرول عبور کرگیا
نوجوان محمد یاسرفیض محلہ نوٹ کا رہائشی ہے اور اس کا ذہنی توازن درست نہیں: اہلخانہ/ فائل فوٹو

مظفر آباد: آزاد کشمیر کا ایک نوجوان غلطی سے لائن آف کنٹرول عبور کرگیا۔ 

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے علاقے  تیتری نوٹ کا رہائشی نوجوان غلطی سےلائن آف کنٹرول عبورکرگیا۔

اس حوالے سے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ نوجوان محمد یاسرفیض محلہ نوٹ کا رہائشی ہے اور اس کا ذہنی توازن درست نہیں جس کی وجہ سے اسے 2 روز قبل طبی معائنے کے کے لیے راولا کوٹ لے جایا گیا تھا۔

نوجوان کے اہلخانہ نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ یاسرکی بحفاظت واپسی کےلیے اقدامات کریں۔ 

مزید خبریں :