Time 27 جنوری ، 2025
کھیل

معروف بھارتی کرکٹر کے آشا بھوسلے کی پوتی سے تعلقات کی خبریں، اصل کہانی سامنے آگئی

معروف بھارتی کرکٹر کے آشا بھوسلے کی پوتی سے تعلقات کی خبریں، اصل کہانی سامنے آگئی
زنئی بھوسلے بھی ایک گلوکارہ ہیں جنہوں نے سب سے پہلے سراج کے ساتھ تصویر شیئر کی تھی جسے سوشل میڈیا صارفین نے کوئی اور ہی رنگ دے دیا تھا—فوٹو: سوشل میڈیا

بھارت کے نامور کرکٹر محمد سراج نے لیجنڈری گلوکارہ آشا بھوسلے کی پوتی زنئی بھوسلے سے تعلقات کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔

گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر زنئی اور محمد سراج کی ایک تصویر وائرل ہوئی تھی جس پر مداحوں نے قیاس آرائیاں شروع کردیں کہ سراج آشا بھوسلے کی پوتی کو ڈیٹ کررہے ہیں۔

ناصرف سراج بلکہ زنئی کی جانب سے بھی انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے ان خبروں کی تردید کی گئی اور کرکٹر کو اپنا بھائی قرار دیا گیا۔

زنئی بھوسلے نے انسٹاگرام پر تصویر شیئر کی اور لکھا 'میرے پیارے بھائی'۔

معروف بھارتی کرکٹر کے آشا بھوسلے کی پوتی سے تعلقات کی خبریں، اصل کہانی سامنے آگئی
فوٹو: اسکرین شاٹ

سراج نے وہی اسٹوری ری شیئر کی اور کیپشن میں شاعرانہ انداز میں لکھا 'میری بہنا کے جیسی کوئی بہنا نہیں، بنا اس کے کہیں بھی مجھے رہنا نہیں، جیسے ہے چاند ستاروں میں، میری بہنا ہے ایک ہزاروں میں'۔

واضح رہے کہ زنئی بھوسلے بھی ایک گلوکارہ ہیں جنہوں نے سب سے پہلے سراج کے ساتھ تصویر شیئر کی تھی جسے سوشل میڈیا صارفین نے کوئی اور ہی رنگ دے دیا تھا۔

مزید خبریں :