27 جنوری ، 2025
اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری کو الوداع کہنے والی سابق بھارتی اداکارہ ثنا خان نے اپنے دوسرے بیٹےکا نام بتادیا۔
ثنا خان اور ان کے شوہر انس نے تین ہفتے قبل انسٹاگرام پوسٹ میں اطلاع دی تھی کہ 5 جنوری کو ان کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔
خیال رہےکہ ثنا خان نے 2020 میں بالی وڈ کو خیرباد کہہ دیا تھا اور 2021 میں مفتی انس سید سے شادی کی تھی۔
2023 میں ثنا خان اور مفتی انس کے ہاں پہلے بیٹےکی ولادت ہوئی تھی جس کا نام انہوں نے معروف پاکستانی عالم دین اور مبلغ مولانا طارق جمیل کے نام پر سید طارق جمیل رکھا تھا۔
اداکارہ ثنا خان نے ایک بار انکشاف کیا تھا کہ مفتی انس کا رشتہ ان تک معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کی وائس نوٹ میں پہنچا تھا جسے سن کر وہ حیران رہ گئی تھیں۔
اب ثنا خان نے انسٹا گرام پوسٹ میں پہلی بار اپنے دوسرے بیٹے کا نام بتایا ہے اور ساتھ ہی اپنی فیملی کی تصویر بھی شیئر کی ہے۔
ثنا خان نے اپنے دوسرے بیٹےکا نام سید حسن جمیل رکھا ہے۔
ثنا خان نے انسٹا گرام پر 2 تصاویر شیئرکیں جن میں سے ایک میں ان کے شہر مفتی انس، ان کے بڑے صاحبزادے سید طارق جمیل، خود ثنا خان اور نومولود حسن جمیل بھی موجود ہیں۔ دوسری تصویر میں ثنا خان نے حسن جمیل کو گود میں لیا ہوا ہے تاہم حسن کا چہرہ نظر نہیں آرہا۔
ثنا خان نے پوسٹ میں اللہ کا شکر بھی ادا کیا اور لکھا کہ والدین بننا اللہ کی طرف سے سب سے بڑی نعمت ہے۔
ثنا خان کی پوسٹ کو مداحوں کی بڑی تعداد نے پسند کیا اور ان کی فیملی خصوصاً نومولود کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔