27 جنوری ، 2025
پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سے ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپورکی بانی پی ٹی آئی سے ایک گھنٹہ ملاقات جاری رہی جس میں سیاسی صورتحال اور پارٹی امورپربات ہوئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں صوبے میں امن وامان اورگورننس کے مسائل پربھی بات ہوئی اور خیبرپختونخوا میں پارٹی صدارت کیلئے جنید اکبر کی تقرری پربھی گفتگو کی گئی۔
ذرائع نے بتایاکہ خیبرپختونخوا میں تنظیم کی تشکیل نو کے بارے بھی گفتگو ہوئی اور ملاقات میں بانی پی ٹی آئی نے سیاسی جماعتوں سے رابطے تیزکرنے کی ہدایت کی۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں عمران خان نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو پارٹی کی صوبائی صدارت سے ہٹا دیا تھا اور ان کی جگہ جنید اکبر کو صدر مقرر کیا۔