28 جنوری ، 2025
راولپنڈی: پی ٹی آئی کی حکومت کے ساتھ مذاکرات سے علیحدہ ہونے کی پس پردہ کہانی سامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی پس پردہ اعلیٰ سطح ملاقات میں بیرسٹر گوہر خان شامل تھے جنہوں نے بانی پی ٹی آئی کو دوسری ملاقات پربریفنگ بھی دی۔
ذرائع نے بتایا کہ یہ ملاقات 190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے کے فوری بعد ہوئی اور پس پردہ مذاکرات پر بانی پی ٹی آئی کا رویہ بہت محتاط ہوگیا ہے، بانی پی ٹی آئی کو بیرسٹرگوہر نے پس پردہ بات چیت پرمحتاط رویےکی درخواست کی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ بانی پی ٹی آئی نے کل ملاقات میں علی امین گنڈاپور سےکے پی میں کرپشن پر تحفظات کا اظہارکیا تھا اور کرپشن کے معاملے پر ان کی سرزنش بھی کی تھی تاہم عمران خان کی جانب سے علی امین سے استعفیٰ ما نگنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈا پور کو گورننس کے مسائل درست کرنے کی تلقین کی۔
واضح رہےکہ پی ٹی آئی نے 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات کے کمیشن بنانے کا مطالبہ کررکھا ہے جس کے باعث پی ٹی آئی نے آج ہونے والے مذاکراتی کمیٹی کےا جلاس میں بھی شرکت نہیں کی۔