Time 30 جنوری ، 2025
دنیا

اکاؤنٹ معطل کرنے کے مقدمے میں سمجھوتہ، میٹا ٹرمپ کو 25 ملین ڈالر دینے پر آمادہ

اکاؤنٹ معطل کرنے کے مقدمے میں سمجھوتہ، میٹا ٹرمپ کو 25 ملین ڈالر دینے پر آمادہ
2021 میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا سوشل اکاؤنٹ ریپبلکنز کی جانب سے کیپیٹل پرحملے کے بعد معطل کیا گیا تھا/ فائل فوٹو

سوشل میڈیا کمپنی میٹا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 25 ملین ڈالر دینے پرآمادہ ہوگئی۔

میٹا سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک اور انسٹاگرام کی پیرنٹ کمپنی ہے جس نے 2021 میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا سوشل اکاؤنٹ معطل کردیا تھا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ میٹا نے یہ اکاؤنٹ ریپبلکنز کی جانب سے کیپیٹل پر حملے کے بعد معطل کیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس مقدمے میں اب اہم پیش رفت سامنے آئی ہے اور بتایا جارہا ہے کہ مقدمے پر سمجھوتے کیلئے میٹا امریکی صدر کو 25 ملین ڈالر دینے پر آمادہ ہوگیا ہے۔

میٹا کے ترجمان کا کہنا ہےکہ کمپنی نے مدعیوں کو  25 ملین ڈالر ادا کرنے پر اتفاق کیا جس میں 22 ملین ڈالر ٹرمپ کی صدارتی لائبریری کے لیے عطیہ سمجھے گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق میٹا نے عدالت میں دائر درخواست میں لکھا کہ 'فریقین نامزد مدعیان کے انفرادی دعوؤں اور اس معاملے کو حل کرنے کے لیے ایک معاہدے پر پہنچ گئے ہیں اور یہ آنے والے دنوں میں کیس ختم کرنے کی مشترکہ درخواست دائر کریں گے۔'

مزید خبریں :