Time 30 جنوری ، 2025
کاروبار

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان
حکومت نئے سال کے پہلے ماہ کے دوران دو مرتبہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر چکی ہے۔ فوٹو فائل

اسلام آباد: یکم فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یکم فروری سے ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر اور پیٹرول کی قیمت میں 3روپے فی لیٹر اضافہ ہوسکتا ہے۔

یاد رہے کہ حکومت نئے سال کے پہلے ماہ کے دوران دو مرتبہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر چکی ہے۔

حکومت نے یکم جنوری سے 15 جنوری 2025 کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 47 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا جبکہ 16 جنوری سے 31 جنوری کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 56 پیسے کا اضافہ کیا گیا تھا۔

اس کے علاوہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 96 پیسے اور 2 روپے 61 پیسے اضافہ بھی کیا گیا تھا۔


مزید خبریں :