Time 30 جنوری ، 2025
دنیا

’ حادثے کو ہونے سے روکا جانا چاہیے تھا‘، ٹرمپ کا طیارہ حادثے پر سخت ردعمل

’ حادثے کو ہونے سے روکا جانا چاہیے تھا‘، ٹرمپ کا طیارہ حادثے پر سخت ردعمل
ہیلی کاپٹر سے طیارہ نظر آنےکا بتائے جانے پرکیا کرنا چاہیے، یہ کنٹرول ٹاورنےکیوں نہیں بتایاْ امریکی صدر/ فائل فوٹو

واشنگٹن میں ہونے والے فضائی حادثے پر امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق واشنگٹن میں مسافر طیارے اور فوجی ہیلی کاپٹر کے آپس میں ٹکرانے کے واقعے پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ فضائی حادثے کو ہونے سے روکا جانا چاہیے تھا، ہیلی کاپٹر سے طیارہ نظر آنےکا بتائے جانے  پرکیا کرنا چاہیے، یہ کنٹرول ٹاورنےکیوں نہیں بتایا۔ 

امریکی صدر نے کہا کہ حادثے کا شکار طیارہ درست حالت میں ائیرپورٹ کی جانب اپنے روٹ پر تھا، موسم بھی صاف تھا، طیارےکی لائٹیں بھی جل رہی تھیں، ہیلی کاپٹر طیارے کی جانب سیدھا آیا، وہ اوپر یا نیچے یا واپس کیوں نہیں مُڑا؟ 

یاد رہے آج واشنگٹن ائیرپورٹ کے قریب مسافر طیارہ اور فوجی ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں اب تک 18 افرد کے ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ائیرلائن کی پرواز کینساس کے شہر وکیٹا سے واشنگٹن پہنچی تھی جہاں طیارے کو دریائے پوٹومیک کے اورپر رن وے کے قریب حادثہ پیش آیا۔

فلائٹ ریڈار کے مطابق طیارے کو حادثہ مقامی وقت کے مطا ق شام 5 بجکر 48 منٹ پر پیش آیا، اس وقت طیارے کی رفتار 166 کلو میٹر فی گھنٹہ تھی۔

امریکی حکام کا بتانا ہےکہ حادثے کا شکار ہونے والے طیارے میں 64 مسافر سوار تھے، حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں۔ 

مزید خبریں :