31 جنوری ، 2025
گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا ہے کہ زرعی شعبے کا معیشت میں بہت اہم کردار ہے، زراعت معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔
ملتان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے مرکزی بینک کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ہمارا زرعی شعبہ ناگہانی آفات میں شدید متاثر ہوا، ہمیں ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنےکیلئےاقدامات کرناہوں گے۔
ان کا کہنا تھا زراعت ہماری معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، زرعی شعبے میں اصلاحات پر کام کر رہے ہیں، ہم نے ایشوزڈسکس کرنے ہیں تاکہ اس شعبے میں ترقی ہوسکے۔
گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا زراعت کے شعبے سے مستفید ہونے کے لیے ہمیں کاشتکاروں کی تربیت پر توجہ دینا ہوگی اور زراعت کو جدید بنانے کے لیےکام کرنا ہوگا۔