Time 31 جنوری ، 2025
انٹرٹینمنٹ

عاصم اظہر نے رواں سال شادی کرنے کے سوال پر کیا کہا؟

عاصم اظہر نے رواں سال شادی کرنے کے سوال پر کیا کہا؟
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں عاصم اظہر سے 2025 میں اداکارہ میرب علی سے شادی کرنے کی خبروں کے حوالے سے پوچھا گیا/ فائل فوٹو

گلوکار عاصم اظہر نے اداکارہ میرب علی کے ساتھ شادی کرنے کے سوال پر لب کشائی کردی۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں عاصم اظہر سے 2025 میں اداکارہ میرب علی سے شادی کرنے کی خبروں کے حوالے سے پوچھا گیا۔

اس پر گلوکار کا کہنا تھا کہ 'میں 2025 والی افواہوں کو نہ رد کروں گا اور نہ ہی تسلیم کروں گا، سچ یہ ہے کہ شادی اللہ اور دیسی گھروں میں گھر  والوں نے کرنی ہوتی ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'اس سے قبل بھی مجھ سے شادی کرنے سے متعلق سوال کیے گئے ہیں جس کا میں نے واضح جواب دیا ہے لیکن اس بار میں ان افواہوں کی تصدیق کروں گا اور نہ ہی ان خبروں کو رد کروں گا۔'

عاصم اظہر نے اپنی ویڈیو میں میرب علی کا نام لیتے ہوئے کہا کہ حال ہی میں کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں اپنی منگیتر کی سالگرہ منائی کیونکہ اسی کانسرٹ کی وجہ سے میں اس کی سالگرہ کے دن موجود نہیں تھا اور وہ مجھے بہت سپورٹ کرتی ہے۔

مزید خبریں :