Time 31 جنوری ، 2025
کاروبار

جنوری میں 956 ارب کا ہدف، ایف بی آر 800 ارب ٹیکس جمع کرسکا

جنوری میں 956 ارب کا ہدف، ایف بی آر 800 ارب ٹیکس جمع کرسکا
رواں ماہ کے ٹیکس وصولی کے ہدف کے قریب پہنچ جائیں گے، 40 سے 50 ارب ممکنہ شارٹ فال پریشانی کی بات نہیں: ایف بی آر حکام/ فائل فوٹو

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے جنوری 2025 میں 800 ارب روپے سے زیادہ ٹیکس جمع کرلیا جو ہدف سے کم ہے۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق جنوری میں 956 ارب روپے کا ٹیکس ہدف مقرر ہے اور جنوری کا ہدف پورا کرنے کیلئے آج آخری روز 156ارب ٹیکس جمع کرنا ہوگا۔

ایف بی آر حکام نے بتایا کہ رواں ماہ کے ٹیکس وصولی کے ہدف کے قریب پہنچ جائیں گے، 40 سے 50 ارب ممکنہ شارٹ فال پریشانی کی بات نہیں، آئی ایم ایف ماہانہ نہیں سہ ماہی بنیاد پر ٹیکس وصولی دیکھتا ہے جب کہ جنوری تا مارچ 3150 ارب روپے ٹیکس جمع کرنے کا ہدف ہے لہٰذا مارچ میں معاشی سرگرمیوں میں تیزی آنے سے وصولی بہتر ہوگی۔

 ایف بی آر حکام نے کہا کہ گزشتہ سال دسمبر میں ایف بی آر نے تاریخ میں سب سے زیادہ ٹیکس جمع کیا جس 1330 ارب تھا۔

حکام کاکہنا ہےکہ جولائی تا دسمبر 2024۔25 ٹیکس ریونیو میں 384 ارب شارٹ فال رہا، مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں 5624 ارب روپے ٹیکس اکٹھا کیا گیا جب کہ جولائی تا دسمبر 6 ہزار 8 ارب روپے ٹیکس وصولی کا ہدف مقرر تھا۔

مزید خبریں :