Time 24 اکتوبر ، 2024
کاروبار

ایف بی آر نے انکم ٹیکس قواعد 2002 میں ترامیم کردیں

 
ایف بی آر نے انکم ٹیکس قواعد 2002 میں ترامیم کردیں
فوٹو: فائل

اسلام آباد: فیڈرل بیورو آف ریونیو (ایف بی آر) نے انکم ٹیکس قواعد 2002 میں اہم ترامیم کردیں۔

ترامیم کی رو سے اب سے ایکٹیو ٹیکس پیئرز لسٹ کو روزانہ کی بنیاد پراپ ڈیٹ کیا جائےگا۔

ترامیم کے مطابق ٹیکس گوشوارے مقررہ مدت میں جمع کرانے والوں کو ایکٹیو ٹیکس پیئرز لسٹ میں شامل کیا جائےگا۔

مقررہ تاریخ کے بعد ٹیکس گوشوارے جمع کرانے پر ایکٹیو ٹیکس پیئرز لسٹ میں شامل ہونے کے لیے سرچارج ادا کرنا ہوگا۔

ایف بی آر کے مطابق یہ ترامیم 18 اکتوبر2024 کو ایک ایس آر او کے ذریعے اور انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن237 کے تحت کی گئی ہیں۔

خیال رہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 31 اکتوبر تک توسیع کردی ہے۔

ایف بی آر کے مطابق توسیع تاجرتنظیموں اور ٹیکس بارایسوسی ایشنز کی درخواست اور بینکوں کی چھٹیوں کے پیش نظر کی گئی۔

مزید خبریں :