Time 01 فروری ، 2025
کھیل

چیمپئنز ٹرافی سے قبل افغان فاسٹ بولر کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

چیمپئنز ٹرافی سے قبل افغان فاسٹ بولر کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
فوٹو: فائل

افغانستان کرکٹ ٹیم کے بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر شاپور زادران نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

2009 میں افغانستان کے لیے ڈیبیو کرنے والے شاپور زادران نے جمعرات کو سوشل میڈیا پر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔

شاپور زادران نے لکھا کہ کرکٹ چھوڑنا میری زندگی کا سب سے مشکل فیصلہ تھا۔ میرا سفر افغان کرکٹ کے سب سے مشکل وقت میں شروع ہوا، میں نے مشکلات کا سامنا کیا، محدود وسائل میں کھیلا اور کئی رکاوٹوں کو عبور کیا، لیکن میں نے کبھی ہمت نہیں ہاری۔ 

انہوں نے کہا کہ شائقین کرکٹ، میرے ساتھی کھلاڑیوں، کوچز اور خاص طور پر میرے خاندان کی حمایت ہمیشہ میرے ساتھ رہی۔ میں ان سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میرے اس طویل سفر میں میرا ساتھ دیا۔

شاپور زادران نے افغانستان کیلئے 44 ون ڈے اور 36 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے، جس میں انہوں نے مجموعی طور پر 80 وکٹیں حاصل کیں۔

شاپور نے افغانستان کیلئے اپنا  آخری میچ 2020 میں کھیلا تھا، جس کے بعد انہوں نے جمعرات کو 37 سال کی عمر میں کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا۔


مزید خبریں :