01 فروری ، 2025
پاکستانی نژاد امریکی ریپر اور گلوکار بوہیمیا نے اپنے اصلی نام سے متعلق انکشاف کیا ہے۔
جیو نیوز کے مزاحیہ پروگرام 'ہنسنا منع ہے' میں گلوکار نے بطور مہمان شرکت کی جہاں میزبان تابش ہاشمی کی جانب سے ان سے دلچسپ سوالات کیے گئے۔
تابش ہاشمی نے گفتگو کے دوران گلوکار سے سوال پوچھا کہ انہیں بوہیمیا کے علاوہ اور کس نام سے پکارا جائے؟ جس پر گلوکار نے کہا کہ انہیں راجا کہہ کر بلا سکتے ہیں کیونکہ ان کے گھر والے انہیں راجا کہتے ہیں۔
میزبان کی جانب سے اصل نام پوچھا گیا تو گلوکار نے جواب دیا کہ میرا اصلی نام 'راجرڈ ڈیوڈ' ہے۔
بوہیمیا نام کیسے پڑا؟
انہوں نے بتایا کہ بوہیمیا کے نام کا مطلب 'آزاد' ہے اور جب میں نے دیسی ریپ شروع کیا تو لوگوں کو پنجابی ریپ سمجھ نہیں آئی، وہ کہتے تھے آپ پنجابی گلوکار ہیں۔
آپ کے آئیڈیل کون ہیں؟
بہت سے نوجوان بوہیمیا کو اپنا آئیڈیل سمجھتے ہیں تاہم معروف ریپر کے آئیڈیل ان کے والد ہیں، شو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ میرے والد کو کلاسیکل میوزک کا شوق تھا اور وہی میرے آئیڈیل ہیں۔