Time 01 فروری ، 2025
پاکستان

پی این ایس سی کی نوازشیں، جی ایم کی یومیہ اجرت 27ہزار اور سکیورٹی اہلکارکی7 ہزار روپے ہونےکا انکشاف

پی این ایس سی کی نوازشیں، جی ایم کی یومیہ اجرت 27ہزار اور سکیورٹی اہلکارکی7 ہزار روپے ہونےکا انکشاف
ذرائع پی این ایس سی کا کہنا ہےکہ تین سکیورٹی اہلکار 7 ہزار روپیہ یومیہ پر بھرتی ہوئے،فوٹو: فائل

کراچی: پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی این ایس سی)  میں مہنگے دیہاڑی دار افسران اور عملےکا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی این ایس سی کے سابق چیئرمین نے قائم مقام جنرل منیجر 27 ہزار روپے یومیہ اجرت پربھرتی کیا۔ ایک جنرل منیجر30 ہزاریومیہ پر رکھا گیا لیکن ایف آئی اے کی انکوائری پرکنٹریکٹ ختم کردیا گیا۔

ذرائع پی این ایس سی کے مطابق تین سپرنٹنڈنٹ بھی 23 ہزار روپے یومیہ پر بھرتی ہوئے۔ ورکشاپ میں دو ڈپٹی منیجرز 13 ہزار روپیہ یومیہ پر بھرتی ہوئے۔

ذرائع پی این ایس سی کا کہنا ہےکہ  تین سکیورٹی اہلکار 7 ہزار  روپیہ یومیہ پر بھرتی ہوئے۔

اس حوالے سے ترجمان پی این ایس سی کا کہنا ہےکہ پی این ایس سی بورڈ آف ڈائریکٹرز کو معاملےکا علم ہے،  سی ای او کی آمد پر دوبارہ اشتہارات دے کر شفاف بھرتیاں کی جائیں گی۔

مزید خبریں :