Time 02 فروری ، 2025
دنیا

امریکا میں چھوٹے طیارے کو حادثہ، ہلاکتوں کی تعداد 7 ہوگئی

امریکا میں چھوٹے طیارے کو حادثہ، ہلاکتوں کی تعداد 7 ہوگئی
گزشتہ روز امریکی ریاست پینسلوینیا کے شہر فلاڈیلفیا میں شاپنگ مال کے قریب ایک چھوٹا طیارہ گرنے کا واقعہ پیش آیا تھا/ فوٹو اے پی 

امریکا میں چھوٹا طیارہ گرنے کے حادثے میں ماں اور بچے سمیت ہلاک افراد کی تعداد 7 ہوگئی۔ 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز  امریکی ریاست پنسلوینیا کے شہر فلاڈیلفیا میں شاپنگ مال کے قریب ایک چھوٹا طیارہ گرنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ چھوٹا طیارہ ایک میڈیکل ٹرانسپورٹ جہاز تھا جو عمارتوں پر گر کر تباہ ہوگیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارے میں 6 افراد سوار تھے، طیارہ ایک مریض بچے کو والدہ کے ہمراہ لے جا رہا تھا، جبکہ طیارے میں 2 پائلٹ، ایک ڈاکٹر اور  پیرا میڈیکل اسٹاف موجود تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے میں مرنے والے تمام افراد ہی میکسیکن نیشنل تھے جبکہ حادثے میں ایک علاقہ مکین سمیت 7 افراد ہلاک ہوگئے، اس کے علاوہ 19 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جو اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بھی واشنگٹن میں مسافر جہاز اور ہیلی کاپٹر ٹکرانے کا واقعہ پیش آیا تھا، طیارے اور ہیلی کاپٹر میں موجود تمام 67 افراد کو مردہ تصور کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :