02 فروری ، 2025
ایک جرمن ایرو اسپیس انجینئر نے 120 دن پانی کے اندر گزار کر عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 59 سالہ روڈیگر کوچ 26 ستمبر کو پاناما کے علاقے Puerto Lindo کے زیر سمندر اپنا ریکارڈ قائم کرنے گئے تھے۔
انہوں نے زیر سمندر 320 اسکوائر فٹ کے کیپسول نماز گھر میں 120 دن گزارے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمن انجینئر نے وشین بلڈرز کے شریک بانی ہیں اور انہوں نے 4 ماہ تک سمندر کے اندر رہ کر مچھلیوں کا مشاہدہ کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے مذکورہ ریکارڈ گنیز ورلڈ ریکارڈ کی جج سوزانا رئیس کی موجودگی میں بنایا۔
اس کے ساتھ ہی جج سوزانا رئیس نے اس بات کی تصدیق بھی کی کہ جرمن انجینئر نے امریکی جوزف ڈٹوری کا قائم کردہ 100 دن کا سابقہ ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے۔
کیپسول گھر میں کون سی سہولیات موجود تھیں؟
روڈیگر کوچ کے کیپسول میں بستر، بیت الخلا، ٹی وی، کمپیوٹر، انٹرنیٹ اور ایک ایکسرسائز بائیک سمیت جدید لوازمات موجود تھے جب کہ انہیں کھانے پینے کی اشیاء ایک چھوٹی کشتی کے ہمراہ مہیا کی جاتی تھیں۔