Time 02 فروری ، 2025
کھیل

ایک ایسا ریسلر رائل رمبل مقابلہ جیتنے میں کامیاب جس کا کسی نے تصور بھی نہیں کیا تھا

ایک ایسا ریسلر رائل رمبل مقابلہ جیتنے میں کامیاب جس کا کسی نے تصور بھی نہیں کیا تھا
اس سال کا ایونٹ Indianapolis میں ہوا / فوٹو بشکریہ ڈبلیو ڈبلیو ای

ڈبلیو ڈبلیو ای کے ایونٹس میں اگر رائل رمبل کو سب سے دلچسپ قرار دیا جائے تو غلط نہ ہوگا۔

30 مرد اور خواتین ریسلرز کے الگ الگ ہونے والے رائل رمبل میچز میں ان افراد کو بھی دلچسپی ہوتی ہے جو اس کھیل کو کچھ زیادہ پسند نہیں کرتے۔

اس سال Indianapolis میں ہونے والے رائل رمبل مقابلے بھی کافی دلچسپ ثابت ہوئے۔

واضح رہے کہ رائل رمبل مقابلے جیتنے والے ریسلرز ڈبلیو ڈبلیو ای کے سب سے بڑے سالانہ ایونٹ ریسل مینیا میں کسی ٹائٹل میچ کا حصہ بنتے ہیں۔

اس سال مردوں کا رائل رمبل مقابلہ ایک ایسے غیرمتوقع ریسلر کے نام رہا جس کا کسی نے تصور بھی نہیں کیا تھا۔

درحقیقت اس سال ڈبلیو ڈبلیو ای نے رائل رمبل کے فاتح کے حوالے سے سب کو حیران کر دیا۔

اس سال کا مقابلہ جے اوسو کے نام رہا اور انہوں نے میچ کے اختتامی لمحات میں اپنے کیرئیر کے آخری رائل رمبل میچ کا حصہ بننے والے جان سینا کو رنگ سے باہر پھینک کر کامیابی حاصل کی۔

جان سینا 2 بار رائل رمبل مقابلہ جیت چکے ہیں اور آخر میں لگ رہا تھا کہ وہ تیسری بار اسے جیتنے میں کامیاب رہیں گے مگر جے اوسو نے انہیں رنگ سے باہر پھینک کر سب کو شاک کر دیا۔

خواتین کے رائل رمبل مقابلے میں شیرولیٹ فلیئر نے دیگر 29 ریسلرز کو شکست دے کر کامیابی اپنے نام کی تھی۔

ان کی رنگ میں واپسی کافی عرصے بعد ہوئی اور انہوں نے اپنے کیرئیر میں دوسری بار رائل رمبل میں فتح حاصل کی۔

ایک اور میچ میں کوڈی روڈز نے کیون اوئنز کو شکست دے کر ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن شپ کے اعزاز کا کامیاب دفاع کیا۔

مزید خبریں :