Time 02 فروری ، 2025
دنیا

شام کے عبوری صدر احمد الشرع پہلے غیر ملکی دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

شام کے عبوری صدر احمد الشرع پہلے غیر ملکی دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے
ائیرپورٹ پر ریاض کے نائب گورنر محمد بن عبد الرحمان بن عبد العزیز نے احمد الشرع کا استقبال کیا— فوٹو: رائٹرز

ریاض: شام کے عبوری صدر احمد الشرع اپنے پہلے غیرملکی دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق احمد الشرع کے ساتھ شام کے عبوری وزیر خارجہ اسد الشیبانی بھی موجود تھے، ائیرپورٹ پر ریاض کے نائب گورنر محمد بن عبد الرحمان بن عبد العزیز نے احمد الشرع کا استقبال کیا۔

سعودی میڈیا کے مطابق دورہ سعودی عرب کے دوران احمد الشرع سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے بھی ملاقات کریں گے۔

گزشتہ ماہ سعودی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے احمد الشرح کا کہنا تھا کہ سعودی عرب شام کے مستقبل میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے، ساتھ ہی انہوں نے شام میں سرمایہ کاری کے مواقعوں پر بھی روشی ڈالی تھی۔

اس انٹرویو میں ان کا کہنا تھاکہ وہ سعودی عرب میں ہی پیدا ہوئے اور  انہوں نے پنی زندگی کے 7 برس سعودی عرب میں ہی گزارے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں شام کی نئی قیادت نے ملک کا آئین منسوخ کردیا تھا جس کے بعد  بشار الاسد حکومت کا تختہ الٹنے والے شامی باغی گروہ کے سربراہ احمد الشرع المعروف ابو محمد الجولانی کو ملک کا عبوری صدر مقرر کیا گیا۔

مزید خبریں :