Time 02 فروری ، 2025
جرائم

کراچی گارڈن سے لاپتہ 2 بچوں کی تلاش، سراغ رساں کتے کی مدد سے پولیس کو نیا سراغ مل گیا

Mute
Current Time 0:00
/
Duration Time 0:00
Loaded: 0%
Progress: 0%
Stream TypeLIVE
Remaining Time -0:00
 

کراچی کے علاقے گارڈن سے لاپتا دو بچوں کی تلاش کے معاملے پر حیدرآباد سے منگوائے گئے سراغ رساں کتے کی مدد سے ایک مقام کی نشاندہی کرلی گئی۔

کراچی کے علاقے گارڈن سے لاپتہ ہونے والے بچوں کی تلاش کیلئے منگوائے گئے سراغ رساں کتے کی مدد سے پولیس کو نیا سرا غ مل گیا۔

گارڈن سے لاپتہ ہونے والے دوبچوں کی تلاش کیلئے پولیس کو حیدرآباد سے منگوائے گئے سراغ رساں کتے کی مدد سے ایک مقام کی نشاندہی ہوئی ہے۔ 

کتے کو بچوں کے کپڑے سنگھائے گئے تھے جس کے بعد سراغ رساں کتا لیاری کشتی مسجدکے قریب جاکر رک گیا۔ کتے کو متعدد بار مختلف مقامات پر بھی لے جایا گیا لیکن کتا آخر اس مقام پر جا کر رکا جس کے بعد پولیس نے وہیں مزید تفتیش شروع کی۔

دوران تفتیش پولیس کو ایک عینی شاہد نے بتایا کہ دونوں بچوں کو آخری مرتبہ اسی مقام پر کھیلتے دیکھا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق اس مقام پر لیاری ندی کا حصہ دلدلی ہے جس پر ہیوی مشینوں کی مدد سے ندی کو صاف کیاگیا تاہم ابھی تک بچوں کے بارے میں معلوم نہیں ہوسکا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ندی میں مزید مقامات کو صاف کرکے تلاش جاری ہے۔

مزید خبریں :