Time 02 فروری ، 2025
جرائم

کراچی: لانڈھی سے لاپتہ تاجر کی لاش 5 دن بعد مل گئی

کراچی کے علاقے لانڈھی سے لاپتہ تاجر کی لاش 5 دن بعد سی ویو دو دریا سے مل گئی۔

موبائل فون کی خریدوفروخت  سے  وابستہ آصف کمال 29 جنوری کو لانڈھی سے لاپتہ ہوا تھا۔

متوفی آصف کمال کے اغوا کا مقدمہ 29 جنوری کو لانڈھی تھانے میں درج کیا گیا تھا۔

گزشتہ روز کورنگی انڈسٹریل ایریا میں بھی ایک دکاندار کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کیا گیا تھا۔ 55 سالہ امیر کو ڈاکوؤں نے ڈکیتی کے دوران گولیاں مار کر قتل کیا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں لوٹ مار کی وارداتوں پر پولیس اور رینجرز کو کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کورنگی صنعتی ایریا میں لوٹ مار کی وارداتوں کی رپورٹ کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی سے رپورٹ طلب کرلی۔

مزید خبریں :