Time 02 فروری ، 2025
دنیا

ٹرمپ نے صومالیہ میں داعش کے دہشتگردوں پر امریکی حملے کی ویڈیو شیئر کردی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صومالیہ میں داعش کے دہشتگردوں پر امریکی حملے کی ویڈیو شیئر کردی۔

ٹرمپ کے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر شیئر کی گئی اس ویڈیو میں صومالیہ میں داعش کے جنگجوؤں پر کیے گئے حملے کے فضائی مناظر دکھائے گئے ہیں۔

اس سے قبل ٹروتھ سوشل پر اپنے بیان میں ٹرمپ نے کہا تھا کہ انہوں نے امریکی فورسز کو صومالیہ میں فضائی حملے کرکے داعش کے دہشتگردوں کو ہلاک کرنے کا حکم دیا تھا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ امریکی فورسز نے حملے کرکے داعش کے متعدد دہشگردوں کو ہلاک کردیا ہے جو غاروں میں چھپے ہوئے تھے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ داعش کے دہشتگرد امریکا سمیت اس کے اتحادیوں پر حملے کرنے کی دھمکیاں دیتے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس حملے میں بغیر کسی شہری کو نقصان پہنچائے دہشتگروں کے ٹھکانے کو ختم کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب صومالیہ کی حکومت کی جانب سے بھی سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے ذریعے بتایا گیا کہ امریکا نے ملک کے شمالی علاقوں میں داعش پر حملہ کرنے کے حوالے سے پہلے ہی آگاہ کر دیا تھا۔

مزید خبریں :