02 فروری ، 2025
جہلم میں 20 سالہ لڑکی کو بھائیوں نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق جہلم کے علاقے ڈھوک کوریاں میں 20 سالہ لڑکی کو بھائیوں نے سوشل میڈیا پر ویڈیو بنانے پر قتل کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اہل خانہ نے قتل کو چھپانے کیلئے واقعے کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تمام ثبوت حاصل کرلیے اور اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے مقتولہ کے دونوں بھائی اور چچا کو گرفتار کرلیا۔
پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو جہلم منتقل کردیا۔