03 فروری ، 2025
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے ٹکٹس کی آن لائن سیل کے بعد آج سے ونڈو سیل کا آغاز ہوگا ۔
شائقین پاکستان میں ہونے والے میچوں کے ٹکٹس 26 شہروں میں نجی کورئیر سروس کی مقرر کردہ آؤٹ لیٹس سے ٹکٹس خرید سکتے ہیں۔
پاکستان ، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان ہونے والی سہ فریقی سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت منگل سے شروع ہوگی۔
واضح رہے کہ پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں اپنا پہلا میچ 19 فروری کو نیوزی لینڈ کے خلاف کراچی میں کھیلے گا۔