Time 04 فروری ، 2025
دنیا

ٹرمپ نے خودمختار دولت فنڈ قائم کرنے کے حکم نامے پر دستخط کر دیے

ٹرمپ نے خودمختار دولت فنڈ قائم کرنے کے حکم نامے پر دستخط کر دیے
فوٹو: فائل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خودمختار دولت فنڈ قائم کرنے کے حکم نامے پر دستخط کر دیے اور امریکی محکمہ خزانہ کو فنڈ بنانے کا کہہ دیا۔

اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کینیڈا، میکسیکو کے بعد چین سے بھی اگلے 24 گھنٹوں میں بات چیت کی جا سکتی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چین طویل عرصے تک پاناما کینال میں شریک نہیں رہ سکتا، پاناما کینال پر چین سے نمٹا جائے گا، اگر ہم ڈیل نہ کرسکے تو چین کے ٹیرف اوپر جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یو ایس ایڈ ایک اچھا تصور ہے لیکن اس میں بائیں بازو کی انتہا پسندی ہے، یوکرین کو بتا رہے ہیں کہ ان کے پاس قیمتی نایاب زمینیں ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ یوکرین وہ زمینیں ہمیں دے دے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایلون مسک سے باہمی دلچسپی کے معاملات پر اختلافات نہیں، ایلون مسک ہماری رضامندی کے بغیر کچھ نہیں کرسکتے نہ کریں گے، مسک کو تنازعات والی جگہوں پر جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

غزہ کے حوالے سے ٹرمپ نے کہا کہ میرے پاس غزہ جنگ بندی برقرار رہنے کی کوئی ضمانت نہیں ہے۔

اس کے علاوہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خودمختار دولت فنڈ قائم کرنے کے حکم نامے پر دستخط کرتے ہوئے امریکی محکمہ خزانہ کو فنڈ بنانے کا حکم دے دیا۔

مزید خبریں :