04 فروری ، 2025
اسلام آباد: پیکا ایکٹ میں ترامیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔
جیونیوز کے مطابق شہری قیوم خان کی جانب سے پیکا ترامیم کے خلاف درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی گئی ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ پیکا ایکٹ میں ترامیم بنیادی حقوق کے خلاف ہیں، پارلیمان کو اختیار نہیں کہ بنیادی حقوق کے خلاف قانون سازی کر سکے۔
درخواست میں مزید کہا گیاہےکہ کہ فل کورٹ نہ صرف ترامیم بلکہ اصل پیکا ایکٹ کا بھی بنیادی حقوق کے تناظر میں جائزہ لے۔
درخواست گزار نے پیکا ترامیم کے خلاف درخواست پر سماعت کے لیے فل بینچ تشکیل دینے اور ترامیم کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔