Time 04 فروری ، 2025
دلچسپ و عجیب

خلا سے لی گئی اس تصویر میں برج الخلیفہ کو تلاش کرسکتے ہیں؟

خلا سے لی گئی اس تصویر میں برج الخلیفہ کو تلاش کرسکتے ہیں؟
یہ وہ تصویر ہے / سوشل میڈیا فوٹو

انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن (آئی ایس ایس) میں موجود امریکی خلائی ادارے ناسا کے خلا باز ڈون پیٹیٹ نے دنیا کی بلند ترین عمارت برج الخلیفہ کی منفرد تصویر شیئر کی ہے۔

یہ اس لیے منفرد ہے کیونکہ اسے خلا میں آئی ایس ایس سے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا گیا۔

تصویر میں دبئی شہر کو رات کے وقت روشنیوں سے جگمگاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

ڈون پیٹیٹ نے اس تصویر کو ایکس (ٹوئٹر) پر شیئر کیا۔

اس تصویر کو زمین کی سطح سے 400 کلومیٹر بلندی سے کھینچا گیا۔

تصویر کے ساتھ کیپشن میں خلا باز نے کہا کہ یہ دنیا کی بلند ترین عمارت برج الخلفیہ ہے جو خلا سے ایسی نظر آتی ہے۔

ان کی جانب سے ایک اور تصویر بھی جاری کی گئی جس میں شہر کو زیادہ زوم کیا گیا اور برج الخلفیہ کو شناخت کرنا زیادہ آسان ہوگیا۔

خلا سے لی گئی اس تصویر میں برج الخلیفہ کو تلاش کرسکتے ہیں؟
یہ زوم کی گئی تصویر ہے / سوشل میڈیا فوٹو

ڈون پیٹیٹ کی تصویر میں اس مصنوعی جزیرے کو بھی دیکھا جاسکتا ہے جو پام درخت کی شکل کا ہے اور تصویر کے بائیں کونے پر موجود ہے۔

خلا باز کے مطابق یہ تصویر ستمبر 2024 کی ہے۔

خیال رہے کہ برج الخلفیہ کی تعمیر 2004 میں شروع ہوئی تھی اور جنوری 2010 میں اسے عوام کے لیے کھولا گیا۔

جب سے یہ دنیا کی بلند ترین عمارت ہے اور فی الحال کچھ برسوں تک یہ اعزاز اسی کے پاس رہنے کا امکان ہے۔

مزید خبریں :