Time 04 فروری ، 2025
جرائم

ڈکیتی کی جھوٹی پوسٹ واٹس ایپ پر وائرل کرنے پر شہری کیخلاف پیکا کے تحت مقدمہ درج

اوکاڑہ میں سوشل میڈیا پر ڈکیتی کی جھوٹی پوسٹ وائرل کرنے پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے واٹس ایپ گروپ میں ڈکیتی کی جھوٹی پوسٹ کی تھی۔

پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف  پریوینشن آف الیکٹرونک کرائمز (پیکا) قانون کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ مقدمہ سب انسپکٹرکی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :