04 فروری ، 2025
لاہور سمیت پنجاب میں گردن توڑ بخارکی ویکسین کی قلت کے باعث عمرہ زائرین پریشان ہو گئے۔
پنجاب میں گردن توڑ بخار کی ویکسین کی شدید قلت کی وجہ سے میڈیکل اسٹورز پر گردن توڑ بخار کی ویکسین کیلئے عمرہ زائرین کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
سرکاری مراکز برائے حفاظتی ٹیکہ جات پر بھی ویکسین دستیاب نہیں، میڈیکل اسٹورز پر زائرین بلیک میں ویکسین کے لیے نام اندراج کروانے پر مجبور ہوگئے۔
عمرہ زائرین کا کہنا ہے کہ 3 روز سے خوار ہورہے ہیں، جہاز کے ٹکٹ کنفرم ہو گئے لیکن ویکسین نہیں مل رہی۔
عمرہ زائرین کا کہنا ہے کہ میڈیکل اسٹورز پر گردن توڑ بخار کی ویکسین بلیک میں فروخت ہورہی ہے، 5 ہزار روپے والی ویکسین کے 6 سے 20 ہزار روپے بٹورے جارہے ہیں ۔
زائرین کا کہنا تھا کہ عمرہ پر جانے سے کم از کم 10 روز قبل ویکسین لگوانا لازمی ہے۔ عمرہ زائرین نے مطالبہ کیا کہ حکومت ویکسین کی قلت کا فوری نوٹس لے۔