05 فروری ، 2025
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کی قائم مقام افغان سفیر مولوی سردار احمد شکیب سے ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے طالبان قیادت کے لیے عمران خان کا پیغام پہنچایا۔
ملاقات میں بیرسٹرسیف نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور وزیراعلیٰ کے پی علی امین کا افغان قیادت کے لیے خصوصی خیرسگالی پیغام پہنچایا جبکہ پاکستان افغانستان کے دوطرفہ تعاون پرمبنی تعلقات کےفروغ پر اتفاق کیا گیا۔
اس موقع پر بیرسٹر سیف نے کہا کہ قبائلی و سیاسی عمائدین اور علماء کا وفد افغانستان لانا چاہتے ہیں، پاکستان اور افغانستان کے مابین دوستانہ تعلقات کے خواہاں ہیں۔
افغان سفیر سردار احمد شکیت نے کہا کہ پاکستان افغانستان تعلقات کی مضبوطی خطےاور عوام کے مفاد میں ہے، پاک افغان تعلقات کی بہتری کیلئے آپ کا کردارقابل تعریف ہے۔