Time 05 فروری ، 2025
کاروبار

سونے کی قیمت میں 5 ہزار سے زائد کا اضافہ، فی تولہ قیمت عوام کی پہنچ سے دور ہوگئی

سونے کی قیمت میں 5 ہزار سے زائد کا اضافہ، فی تولہ قیمت عوام کی پہنچ سے دور ہوگئی
فوٹو: فائل

کراچی: ملک میں سونے کی قیمت میں آج ہوش رُبا اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ روپے کے قریب پہنچ گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 5 ہزار 300 روپے کا اضافہ ہوا۔

سونے کی قیمت میں اس بڑے اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 99 ہزار 600 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

عالمی بازار میں بھی سونے کا بھاو 53 ڈالر اضافے سے 2863 ڈالر فی اونس ہے۔