Time 05 فروری ، 2025
جرائم

رائے ونڈ میں پولیس اہلکار کی ساتھیوں کے ہمراہ دو خواتین سے مبینہ زیادتی

لاہور کےنواحی قصبے رائےونڈ میں پولیس کانسٹیبل نے ساتھیوں کے ہمراہ خاتون، اس کی بیٹی اور بھانجی کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔

رائے ونڈ میں پولیس اہلکار ارسلان اپنے 3 ساتھیوں کے ہمراہ ایک گھر میں گھس گیا۔اہلِ خانہ نے الزام لگایا کہ چاروں ملزمان نے گھر میں موجود خاتون، اس کی جواں سال بیٹی اور بھانجی کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور خاتون کی برہنہ ویڈیو بھی بنا لی۔

ملزم خواتین پر تشدد کی ویڈیو بھی بناتےرہے، خاتون منع کرتی رہی کہ اس کی ویڈیو نہ بنائی جائے۔

پولیس اہلکار اور اس کے ساتھی ان پرجسم فروشی کا الزام بھی لگاتے رہے اور دھمکی دی کہ تھانے گئی تو ویڈیو وائرل کر دیں گے۔ 

ملزموں نے ان کے گھر سے 37 ہزار روپے بھی لوٹ لیے، محلے داروں نےملزموں کو روکنےکی کوشش کی تو انھوں نے محلے داروں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔ ملزم پولیس اہلکار اینٹی رائٹ فورس میں تعینات ہے۔

تھانا رائے ونڈ سٹی پولیس نے متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث ملزموں ابوبکر، سہیل اور ثقلین کو گرفتار کر لیا جبکہ پولیس اہلکار ارسلان کی گرفتاری کیلئے کوشش جاری ہے۔

مزید خبریں :