Time 06 فروری ، 2025
انٹرٹینمنٹ

بھارتی اداکار ہیتن تیجوانی بھی پاکستانی ڈراموں کے معترف

بھارتی اداکار ہیتن تیجوانی بھی پاکستانی ڈراموں کے معترف
ہیتن تیجوانی نے ایک انٹرویو میں ڈراموں کی اسٹوری کے حوالے سے گفتگو کی جس میں انہوں نے پاکستانی ڈراموں کو سراہا/ فائل فوٹو

بھارتی ڈرامہ انڈسٹری کے مشہور اداکار ہیتن تیجوانی بھی پاکستانی ڈراموں کے معترف نکلے۔

ہیتن تیجوانی نے ایک انٹرویو میں ڈراموں کی اسٹوری کے حوالے سے گفتگو کی جس میں انہوں نے پاکستانی ڈراموں کو سراہا۔

میزبان نے پوچھا کہ کیوں بھارتی عوام اپنے ڈراموں سے زیادہ پاکستانی ڈراموں کو پسند کررہے ہیں؟

اس کے جواب میں اداکار نے پاکستانی ڈراموں کے مشہور ہونے کی وجہ بتائی اور کہا کہ پاکستانی ایسے ڈرامے بناتے ہیں جن کی کہانیاں لوگوں سے جڑی ہوتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی ڈراموں میں سادگی ہوتی ہے انہیں جو بھی بولنا ہوتا ہے وہ  آسانی سے بول دیتے ہیں اور کہانی میں یہ سادگی بھارتی ڈراموں میں اتنی نہیں ہے، اسی وجہ سے پاکستانی ڈراموں کو زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔

مزید خبریں :