07 فروری ، 2025
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ بہترین فارم والوں کو پہلی ترجیح دینی چاہیے، خوشدل شاہ اور فہیم اشرف اچھی فارم میں ہیں۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد رضوان کا کہنا تھاکہ چیمپئنز ٹرافی کا اسکواڈ سب کے سامنے ہے اورلازمی نہیں ہے کہ اسکواڈ میں تبدیلی کریں، ابھی ایسی کوئی بات نہیں کہ تبدیلی کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بہترین ٹیم کا انتخاب کیا گیا ہے، خوشدل شاہ کی حالیہ پرفارمنس اچھی رہی ہیں۔
رضوان کا کہنا تھاکہ کنڈیشنز کے مطابق پلیئنگ الیون کا انتخاب کریں گے، صائم ایوب کی کمی تو ہے کمبی نیشن بھی ڈسٹرب ہورہاہے، ابرار احمد پہلی ترجیح ہے اس لیے دوسرے اسپنرز کا نہیں سوچا، لاہور میں اوس کا عمل دخل ہوسکتا ہے دو اسپنرزکام نہیں آسکتے۔
ان کا مزید کہناتھاکہ بہترین فارم والوں کو پہلی ترجیح دینی چاہیے، خوشدل شاہ اور فہیم اشرف اچھی فارم میں ہیں، لیفٹ آرم اسپنر کی ضرورت تھی خوشدل شاہ بیٹنگ میں اچھے ہیں، فخر زمان بیمار تھے اس لیے ٹیم میں نہیں تھے اور کوئی وجہ نہیں تھی۔
انہوں نے کہا کہ بہت عرصہ ہوگیا لاہورمیں نہیں کھیلے، تین ملکی سیریز میں یہاں کھیلنے کا فائدہ ہوگا۔