07 فروری ، 2025
بھارت کے امیر ترین شخصیت مکیش امبانی نے 41 کروڑ پاکستانی روپوں سے زائد مالیت کی لگژری گاڑی خرید لی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مکیش امبانی کے پاس کئی لگژری گاڑیاں موجود ہیں جن کی مالیت کروڑوں میں ہے۔
لیکن اب مکیش امبانی نے 13 کروڑ بھارتی روپے (41 کروڑ پاکستانی روپوں سے زائد)مالیت کی رولز رائس کلینن خریدی ہے۔
رپورٹس کے مطابق عام رولز رائس کلینن کی مالیت 8 کروڑ بھارتی روپے ہے لیکن مکیش امبانی کی خریدی ہوئی رولز رائس سکیورٹی کے پیش نظر بالکل مختلف ہے جس کے باعث اس کی قیمت دگنی ہوگئی۔
بھارت کے امیر ترین شخصیت نے بلٹ پروف رولز رائس کلینن خریدی ہے جو بم دھماکے سے بھی تحفظ فراہم کرسکتی ہے۔
مکیش امبانی کی خریدی گئی گاڑی کا رنگ سلور ہے اور یہ بھارت کی پہلی بلٹ پروف رولز رائس کلینن ہے تاہم امبانی خاندان یا ان کی کمپنی کی جانب سے باقاعدہ بلٹ پروف رولز رائس کلینن خریدنے کی تصدیق نہیں ہوسکی۔