08 فروری ، 2025
جامشورو : سید عبداللہ شاہ انسٹیٹوٹ آف میڈیکل سائنسز میں چند گھنٹوں کی آکسیجن باقی رہ گئی۔
ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ ڈاکٹر معین صدیقی کاکہناہےکہ قومی شاہراہ پر احتجاج کی وجہ سے 3 آکسیجن باوزر پھنسے ہوئے ہیں اور انسٹیٹوٹ میں چند گھنٹوں کی آکسیجن باقی رہ گئی۔
ڈاکٹر معین صدیقی نے بتایا کہ اس وقت10مریض وینٹیلیٹر پر ہیں۔ آکسیجن منگوانے کے لیے پنجاب کے روٹ پر غور کر رہے ہیں،لیکن وہاں سے بھی آکسیجن منگوانے میں 10 روز لگ سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ وکیل پر مقدمےکے اندراج کے خلاف حیدرآباد بائی پاس پر وکلا کا دھرنا 24 گھنٹوں سے جاری ہے جس سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہے۔
حیدرآباد میں پولیس کی جانب سے وکیل کے خلاف مقدمہ کرنے پر وکلا نے احتجاج کرتے ہوئے قومی شاہراہ (حیدرآباد بائی پاس) پر دھرنا دے رکھا ہے جس سے ٹریفک روانی متاثر ہے اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔