Time 08 فروری ، 2025
کاروبار

جنوری کے دوران ملک بھر میں ہر قسم کی صحت سہولیات مزید مہنگی ہوگئیں

جنوری کے دوران ملک بھر میں ہر قسم کی صحت سہولیات مزید مہنگی ہوگئیں
ایک ماہ کے دوران میڈیکل ٹیسٹ کی فیسوں میں مزید 5.36 فیصد اضافہ ہوا: ادارہ شماریات— فوٹو:فائل

جنوری کے دوران ملک بھر میں ہر قسم کی صحت سہولیات مزید مہنگی ہوگئیں۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ماہ کے دوران میڈیکل ٹیسٹ کی فیسوں میں مزید 5.36 فیصد اضافہ ہوا اور سالانہ بنیادوں پر میڈیکل ٹیسٹ 15.16 فیصد تک مہنگے ہوئے۔

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ جنوری میں کلینک مزید 4.28 فیصد تک مہنگے ہوگئے اور ایک ماہ میں ڈینٹل سروسز مزید 2.22 فیصد  اور سالانہ بنیادوں پر 26.16 فیصد تک مہنگی ہوئیں۔

دستاویز میں کہا گیا ہے کہ جنوری کے دوران اسپتال مزید 0.36 فیصد تک مہنگے ہوگئے اور گزشتہ ایک سال کے دوران اسپتال 13.09 فیصد تک مہنگے ہوئے۔

دستاویز کے مطابق جنوری کے دوران ادویات کی قیمتوں میں 0.52 فیصد تک مزید اضافہ ہوا، ایک سال کے دوران ادویات 17.48 فیصد تک مہنگی ہوگئیں اور ایک ماہ میں ہر قسم کی صحت سہولیات 1.27 فیصد تک مہنگی ہوئیں۔

مزید خبریں :