Time 09 فروری ، 2025
پاکستان

الیکشن ٹریبونلز نے انتخابی درخواستوں میں سے مجموعی طور پر 30 فیصد کے فیصلے سنادیے

فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے الیکشن ٹریبونلز سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔

فافن رپورٹ کے مطابق الیکشن ٹریبونلز نے جنوری 2025 میں 11 مزید انتخابی درخواستوں کا فیصلہ سنایا جس کے بعد فیصلوں کی تعداد 112 ہوگئی جو مجموعی درخواستوں کا 30 فیصد بنتی ہے۔

فافن کا کہنا ہے کہ لاہورکے 3 ٹریبونلز نے 9، بہاولپور اور کراچی کے ٹریبونلزنے ایک ایک فیصلہ کیا، فیصلہ شدہ 11 درخواستوں میں6 پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزادامیدواروں کی تھیں، 4 درخواستیں مسلم لیگ ن اور ایک استحکامِ پاکستان پارٹی کےامیدوار کی تھی اور الیکشن ٹریبونلز میں تمام 11 درخواستیں مسترد کردی گئیں۔

فافن کے مطابق 2024 کی آخری سہ ماہی میں الیکشن تنازعات کےحل کا عمل تیز ہوا، بلوچستان ہائیکورٹ کی تعطیلات سےجنوری میں درخواستوں کے فیصلوں میں سست روی آئی، پنجاب میں قانونی چیلنجز کے بعد انتخابی درخواستوں کے فیصلےکی رفتار میں بہتری آئی، بلوچستان کے ٹریبونلزنے 51  میں سے 41 درخواستوں پرفیصلہ سنایا، پنجاب کے ٹریبونلزنے192 میں سے45 درخواستوں پر فیصلہ دیا اور سندھ کے ٹریبونلز نے 83 میں سے17، کے پی کے ٹریبونلز نے 42 میں سے9 درخواستوں کے فیصلے کیے۔

فافن رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کی نشستوں سے متعلق 123 میں سے 25 درخواستوں پرفیصلہ ہوچکاہے، صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر248 میں سے87 درخواستوں کا فیصلہ سنایاجاچکاہے، سپریم کورٹ میں ٹریبونلز کے 38 فیصلوں کو چیلنج کیا گیا، بلوچستان سے 24، پنجاب سے 10 اورسندھ سے4 اپیلیں سپریم کورٹ میں دائرہوئیں اور سپریم کورٹ نے اب تک 3 اپیلوں پرفیصلہ سنایا جن میں سے ایک منظور اور 2 مسترد کردی گئیں۔

ٹریبلونلز نے بلوچستان اسمبلی کی 3 نشستوں پر دوبارہ پولنگ کا حکم دیا۔

مزید خبریں :