Time 10 فروری ، 2025
کھیل

پاکستان کے ہارون خان نے فجیرہ اوپن تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ جیت لیا

پاکستان کے ہارون خان نے فجیرہ اوپن تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ جیت لیا
فوٹو: ہارون خان

متحدہ عرب امارات: پاکستان کے ہارون خان نے فجیرہ اوپن تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ جیت لیا۔

یو اے ای کے شہر  فجیرہ میں ہونے والی چیمپئن شپ کے  سیمی فائنل میں ہارون خان کو ایران کے حسین پور علی رضا سے شکست ہوئی۔

پاکستان کے ہارون خان نے3  مسلسل مقابلے جیت کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

ہارون خان نے کویت اور ایران کے کھلاڑیوں کو شکست دے کر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

سیمی فائنل میں شکست کے بعد ہارون خان کاکہنا تھا کہ مستقبل میں گولڈ میڈل جیتنے کے لیے مزید محنت کروں گا۔ 

مزید خبریں :