10 فروری ، 2025
انقرہ: ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ غزہ کےلوگوں کو ان کی زمین سے نکالنے کا اختیار کسی کو نہیں ہے۔
ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ غزہ پر قبضے کے امریکی صدر کے بیان پربحث کرنےکاکوئی فائدہ نہیں کیونکہ یہ منصوبہ مکمل طور پر فضول ہے۔
طیب اردوان نے کہا کہ کسی کے پاس بھی غزہ کےلوگوں کو ان کی زمین سے نکالنےکا اختیار نہیں، غزہ کے لوگ غزہ میں رہیں گے اور غزہ کی حفاظت کریں گے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں صدر ٹرمپ نے غزہ پر امریکا کی جانب سے قبضہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ دنوں کہا تھا کہ امریکا غزہ کی پٹی پر قبضہ کر لے گا، ہم اس کے مالک ہوں گے جس کا مقصد اس علاقے میں استحکام لانا اور ہزاروں ملازمتیں پیدا کرنا ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے کہا تھاکہ میں غزہ میں طویل المدتی ملکیت کی پوزیشن دیکھتا ہوں، ہم غزہ کو ترقی دیں گے، علاقے کے لوگوں کے لیے ملازمتیں دیں گے، شہریوں کو بسائیں گے۔
ٹرمپ کے اعلان پر اقوام متحدہ اور دنیا کے کئی ممالک نے غزہ سے فلسطینیوں کی بےدخلی کی مخالفت کی تھی اور دو ریاستی حل پر زور دیا تھا۔