Time 10 فروری ، 2025
جرائم

صارم قتل کیس: ڈی این اے رپورٹس موصول، تمام 18 مشتبہ افراد کی رپورٹ منفی آگئیں

کراچی کے علاقےنارتھ کراچی میں 7 سال کے صارم کے زیادتی کے بعد قتل کیس میں پولیس اب تک مجرم کا کچھ پتہ نہ کرسکی۔

صارم زیادتی کے بعد قتل کرنے کے معاملے میں زیر حراست 18 مشتبہ افراد کے نمونے ڈی این اے کیلئے لیے گئے تھے۔ 

تفتیشی حکام کے مطابق پولیس کو اٹھارہ افراد کی ڈی این اے رپورٹس موصول ہوگئیں جس کے مطابق ان افراد کے نمونوں اور بچے کے جسم سے لیے گئے نمونوں میں مماثلت نہیں پائی گئی۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہےکہ پولیس کو کیمیکل ایگزیمن رپورٹ کا انتظار ہے، کیمیکل ایگزیمن آخری امید ہے۔

خیال رہے کہ 7 سال کا صارم 7جنوری کو بلال کالونی نارتھ کراچی سے لاپتا ہوا تھا، 18 جنوری کو صارم کی لاش اپارٹمنٹ میں پانی کے ٹینک سے ملی تھی۔

مزید خبریں :