Time 12 فروری ، 2025
دنیا

دفتر سے چھٹیاں نہ ملنے پر سرکاری ملازم کا ساتھیوں پر چاقو سے وار، 4 افراد زخمی

دفتر سے چھٹیاں نہ ملنے پر سرکاری ملازم کا ساتھیوں پر چاقو سے وار، 4 افراد زخمی
یہ واقعہ کولکتہ کے علاقے نیوٹاؤن میں پیش آیا/ فوٹو اسکرین گریب بھارتی میڈیا

بھارت میں ایک سرکاری ملازم نے چھٹیاں منسوخ ہونے پر ساتھیوں کو چاقو کے وار سے زخمی کردیا۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ کولکتہ کے علاقے نیو ٹاؤن میں پیش آیا جہاں امیت کمار نامی سرکاری ملازم نے اپنے دفتر میں چھٹیوں کیلئے درخواست دی تھی۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ امیت کمار کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں جس پر اسے غصہ آیا اور اس کا دفتر میں موجود دیگر ساتھیوں سے جھگڑا ہوگیا جو اس قدر بڑھ گیا کہ امیت اپنے ہی ساتھیوں کا دشمن بن گیا۔

امیت اپنے ساتھیوں سے جھگڑے کے دوران اس قدر طیش میں آیا کہ اس نے چاقو سے حملہ کرکے 4 افراد کو زخمی کردیا جب کہ حملے کے دوران امیت کمار نے دفتر کے ایک سکیورٹی گارڈ کو بھی زخمی کیا، اس کے علاوہ امیت حملے کے بعد چاقو لے کر سڑک پر بھی گھومتا رہا۔

رپورٹس کے مطابق واقعے کی شکایت پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے امیت کمار کو گرفتار کرلیا جس نے دوران تفتیش اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ساتھیوں نے اس کے والد کے بارے میں نازیبا الفاظ کہے جس سے وہ مشتعل ہو گیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ امیت کے خلاف مقدمہ درج کرلیا اور اس کی ذہنی حالت کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

مزید خبریں :