12 فروری ، 2025
آزاد کشمیر سپریم کورٹ نے سابق وزیرِاعظم سردار تنویر الیاس کی نااہلی ختم کر دی۔
سردار تنویر الیاس نے توہین عدالت کیس میں سپریم کورٹ سے معافی مانگ لی۔
تنویر الیاس کو آزاد کشمیر ہائیکورٹ نے توہین عدالت کیس میں اپریل 2023 میں 2 سال کے لیے نااہل قرار دیا تھا۔
سردار تنویر الیاس نے ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف آزاد کشمیر سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر رکھی تھی۔