Time 12 فروری ، 2025
کاروبار

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا ملا جلا دن، 66.95 کروڑ شیئرز کے سودے طے

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا ملا جلا دن، 66.95 کروڑ شیئرز کے سودے طے
مارکیٹ کیپٹلائزیشن 9 ارب روپے اضافے سے 13 ہزار 955 ارب روپے ہے— فوٹو:فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا ملا جلا دن رہا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس نے کاروباری دن کا آغاز مثبت کیا اور ایک موقع پر 425 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 13 ہزار 436 بھی ہوا لیکن کاروبار کا اختتام 85 پوائنٹس کمی سے ایک لاکھ 12 ہزار 924 پر کیا۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 815 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جبکہ انڈیکس کی کاروباری دن میں کم ترین سطح ایک لاکھ 12 ہزار 621 رہی۔ حصص بازار میں 66 کروڑ 95 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 27 ارب 90 کروڑ روپے سے زائد رہی۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 9 ارب روپے اضافے سے 13 ہزار 955 ارب روپے ہے۔ 

مزید خبریں :