Time 12 فروری ، 2025
کھیل

جنوبی افریقا کیخلاف شاندار سنچریاں، رضوان اور سلمان نےکئی ریکارڈ بنادیے

جنوبی افریقا کیخلاف شاندار سنچریاں، رضوان اور سلمان نےکئی ریکارڈ بنادیے
پاکستان کی جانب سے پہلی مرتبہ دو مڈل آرڈر بیٹرز نے ایک اننگز میں سنچریاں اسکور کی ہیں،فوٹو: پی سی بی

سہ ملکی سریز کے اہم میچ میں پاکستان نے محمد رضوان اور سلمان آغا کی شاندار سنچریوں کی بدولت جنوبی افریقا کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔

سلمان علی آغا اور محمد رضوان نے اس میچ میں نئی تاریخ رقم کی، سلمان آغا 103 گیندوں پر 134 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ کپتان محمد رضوان 122 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

پاکستان کی جانب سے پہلی مرتبہ 2 مڈل آرڈر  بیٹرز  نے ایک اننگز  میں سنچریاں اسکور کی ہیں۔

مجموعی طور پر پاکستان کی جانب سے ون ڈے کی اننگز میں 2 سنچریاں 27 ویں بار بنائی گئی ہیں۔

سلمان آغا اور محمد رضوان نے پاکستان کی جانب سے چوتھی وکٹ کی سب سے بڑی شراکت بھی بنائی ہے۔

اس سے قبل شعیب ملک اور محمد یوسف نے 2009 میں چوتھی وکٹ پر 206 رنز کی شراکت بنائی تھی

سلمان آغا اور محمد رضوان نے چوتھی وکٹ پر 260 رنز کی شراکت بنائی۔

آج کے میچ میں نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلےگئے میچ میں جنوبی افریقا نے پہلےکھیلتے ہوئے پاکستان کو 353 رنز کا ہدف دیا جو قومی ٹیم نے محمد رضوان اور سلمان آغا کی شاندار سنچریوں کی بدولت 4 وکٹوں کے نقصان پر 49 اوور میں پورا کرلیا۔

یہ پاکستان کی جانب سے اب تک کامیابی سے مکمل کیا گیا سب سے بڑا ہدف ہے، ون ڈے انٹرنیشنل کی تاریخ میں پاکستان نے کبھی اتنا بڑا ہدف حاصل نہیں کیا تھا۔

اس سے قبل پاکستان نے 2022 میں آسٹریلیا کے خلاف 349 رنز کا ہدف حاصل کیا تھا۔

مزید خبریں :