Time 12 فروری ، 2025
کھیل

تین ملکی سیریز: پاکستان کیخلاف جنوبی افریقا کی پہلی وکٹ 51 رنز پر گرگئی

تین ملکی سیریز: پاکستان کیخلاف جنوبی افریقا کی پہلی وکٹ 51 رنز پر گرگئی
آج کی فاتح ٹیم 14 فروری کو نیوزی لینڈ سے فائنل کھیلے گی__فوٹو: ای ایس پی این

ٹرائی نیشن سریز کا اہم مقابلہ آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلا جارہا ہے جہاں افریقی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

اس وقت جنوبی افریقا کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے اور 12 اوورز کا کھیل مکمل ہوچکا ہے، افریقی ٹیم نے 77 رنز اسکور کرلیے ہیں، پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے پہلی وکٹ حاصل کی۔

آج کی فاتح ٹیم 14 فروری کو نیوزی لینڈ سے فائنل کھیلے گی۔

پاکستان ٹیم میں فخر زمان،بابراعظم،سعود شکیل ، محمد رضوان، سلمان آغا، طیب طاہر،خوشدل شاہ،شاہین آفریدی،محمد حسنین،نسیم شاہ،ابرار احمد ٹیم کا حصہ ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ نئی کنڈیشنز ہیں نیا دن ہے،ہمیں اچھی کرکٹ کھیلنا ہے،سلمان آغا اچھی بولنگ کرتے ہیں،میرا نہیں خیال کےایکسٹرا اسپنرکی اسکواڈ میں ضرورت پڑے گی۔

کپتان جنوبی افریقا ٹمبا باووما نے ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ٹیم میں چار تبدیلیاں کی ہیں، ٹونی ڈی زورزی،ہینرک کلاسن،کوبن بوش،کیشو مہاراج پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔

مزید خبریں :